پنجابی قوم پسند ویلاگر وقار بھنڈر پر ایف آئی آر کا معاملہ ہائی لائٹ

لاہور (پی آر) پنجابی ویلاگر وقار بھنڈر جن دنوں پنجاب میں لائے جانے والے سیلاب میں پنجابی قوم کی خدمت کرنے میں مصروف تھے ، ان دنوں تھانہ اروپ کی حدود میں ہونے والے ایک مسلح حملہ کے مشورہ میں وقار بھنڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔

وقار بھنڈر نے اپنے ویڈیو بیان میں اس حملہ کے اصل مجرموں کو سیوو سٹی کیمرہ کی مدد سے پکڑنے اور حقائق سامنے لانے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں قانون کی پابندی کی خاطر مسلسل گوجرانولہ موجود ہوں تا کہ تھانہ اروپ بروقت پہنچ کر تفتیشی عمل میں حصہ لوں ۔ لیکن نجانے ایس ایچ او صفدر کیوں ہم پنجابیوں کو گالم گلوچ کرتا ہے ۔
پنجابی سیاسی جماعت نیشنل یونینسٹ پارٹی کی طرف سے حضرت بابا سکندر حیات کھٹڑ رحمہ اللّٰه کے مزار (لاہور) سے فقیر الٰہی چیمہ نے بیان جاری کرتے ہوئے لیگی حکومت اور متعلقہ ایس ایچ او صفدر کو پنجابیوں پر مظالم کرنے سے باز رہنے کا کہا۔
آج مورخہ 20 اور کل مورخہ 21 اکتوبر کو پنجابی قوم پسند وقار بھنڈر کے لیئے مہم بھی چلائی جائے گی جس میں “جسٹس فار وقار بھنڈر” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا مہم کمپیئن بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *